اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، امریکی وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقات میں تہران کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر مذاکرات ہوئے.
امريكي وزارت خارجہ كي ويب سائيٹ كے مطابق، ترجمان دفترخارجہ 'جان كیری' نے گزشتہ بدھ كي رات صحافيوں كيساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا كہ 'محمدجواد ظريف' اور 'جان كیری' نے ايران كے منجمد اثاثوں كو بحال كرنے كے عمل كا جائزہ ليا.
انہوں نے مزيد كہا كہ جان كیری نے جواد ظريف كو بتايا ہے كہ اب تك ايران كے تين ارب ڈالر كے اثاثے بحال ہو چكے ہيں جبكہ ايران كے مجموعي طور پر منجمد اثاثوں كي ماليت 50 سے 55 ارب ڈالر ہے.
امريكي ترجمان دفترخارجہ نے مزيد كہا كہ يہ سارے پيسے ايران كے ہيں اور جوں جوں ايران اپنے وعدوں پر عمل كرتا جائے گا اسے اپنے منجمد اثاثے واپس ملتے جائيں گے.
اسلامي جمہوريہ ايران اور امريكي وزرائے خارجہ كے درميان گزشتہ منگل كے روز نيو يارك ميں جوہري معاہدے سميت مختلف امور پر تين گھنٹے كي طويل نشست ہوئي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲